ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:سڑکوں پر ہمپ تعمیرکرنے کا مطالبہ لے کر ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم

کاروار:سڑکوں پر ہمپ تعمیرکرنے کا مطالبہ لے کر ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم

Tue, 24 Jan 2017 18:33:09    S.O. News Service

کاروار:24/جنوری  (ایس او نیوز) شہر ی حدود کے اسکولوں اور کالجوں کے روبرو گذرنے والی سڑکوں پر ہمپ (کوہان ) نصب کرنے کا مطالبہ لےکر اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کاروار کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم دیا گیا۔

شہر میں دن بدن سڑک حادثات میں اضافہ ہورہاہے، خاص کر ان راستوں پر کچھ زیادہ ہی حادثات ہورہے ہیں جہاں ہمپ کی تعمیر نہیں کی گئی ہے، کیونکہ یہاں سواریوں کو گزرنے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ خاص کر اسکولوں اور کالجوں کے روبروہونے والے سڑک حادثات کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں۔ شہر کے کاروار ۔ کوڑی باگ روڈ پر اسکولوں اور کالجوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن یہاں کی سڑکوں پر کوئی ہمپ یا کوہان نہیں ہے۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ  ہمپ کے لئے درخواست کی گئی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب راست ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم سونپتے ہوئے شہر کے اہم اسکولوں اور کالجوں کے سامنے ہمپ تعمیر کرنےکی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے مقامی صدر بھانو کمار کوڈلکر ، سکریٹری دتاتریا شٹی ، گنیش کڈور وغیرہ موجود تھے۔


Share: